لانڈھی شیر پاؤکالونی سے پولیس کانسٹیبل کوشہید کرنے والے 2 ملزمان گرفتار،ترجمان رینجرز

لانڈھی شیر پاؤکالونی سے پولیس کانسٹیبل کوشہید کرنے والے 2 ملزمان ...
لانڈھی شیر پاؤکالونی سے پولیس کانسٹیبل کوشہید کرنے والے 2 ملزمان گرفتار،ترجمان رینجرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان رینجرز کے مطابق لانڈھی شیر پاؤکالونی سے پولیس کانسٹیبل کوشہید کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،گرفتار ملزمان میں محمد یاسین اورعمران بٹ شامل ہیں۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نے رواں سال 12اپریل کوکانسٹیبل مجاہد کوشہید کیا،ملزمان نے مقتول پولیس اہلکار کے گھر سے 35ہزار روپے لوٹے تھے جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر مقتول اہلکار کا سرکاری پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔