اسلام آباد میں لینڈ مافیا کیخلاف جاری آپریشن پر وزیراعظم عمران خان نے اینٹری دیدی، اہم قدم اٹھا لیا

اسلام آباد میں لینڈ مافیا کیخلاف جاری آپریشن پر وزیراعظم عمران خان نے ...
اسلام آباد میں لینڈ مافیا کیخلاف جاری آپریشن پر وزیراعظم عمران خان نے اینٹری دیدی، اہم قدم اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن نہ ہونے پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے سرکاری اراضی پر قبضے کرنے والے بڑے مگر مچھوں کی فہرست طلب کر لی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ لینڈ اور ڈرگ مافیا کے خلاف آپریشن میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیراعظم کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ریڑھی بانوں اور پتھاروں کے بجائے بڑے قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کئے جائیں۔

انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ انھیں وفاقی دارالحکومت میں سرکاری اراضی پر قبضے کرنے والے بڑے مگرمچھوں کی فہرستیں آج ہی فراہم کی جائیں۔عمران خان نے اسلام آباد کو ماڈل سٹی بنانے اور اداروں کے درمیان رابطہ کیلئے کمیٹی کے قیام کا بھی حکم دیا جس کے بعد سیکرٹری داخلہ کے زیر نگرانی رابطہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔چئیرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر، آئی جی اور ڈپٹی کمشنر بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے، کمیٹی لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن سے متعلق اداروں میں موثر رابطہ قائم کرے گی۔