”یہ کام میں خواجہ حارث سے مشاور ت کے بعد کروں گا “ احتساب عدالت میں سوالوں کے جوابات قلمبند کرتے ہوئے اچانک نوازشریف نے یہ بات کیوں کہی ؟ بڑی خبر آ گئی

”یہ کام میں خواجہ حارث سے مشاور ت کے بعد کروں گا “ احتساب عدالت میں سوالوں کے ...
”یہ کام میں خواجہ حارث سے مشاور ت کے بعد کروں گا “ احتساب عدالت میں سوالوں کے جوابات قلمبند کرتے ہوئے اچانک نوازشریف نے یہ بات کیوں کہی ؟ بڑی خبر آ گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں بطور ملزم اپنا بیان قلمبند کرانا شروع کردیاہے اور اب تک پندرہ سوالات کے جواب قلمبند کر دیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے اب تک پچاس میں سے 15 سوالوں کے جواب قلمبند کر دیئے ہیں جس کے بعد سابق وزیراعظم کا عدالت میں کہناتھا کہ وقت دیا جائے کیونکہ پانچ سوالات کے جواب خواجہ حار ث سے مشاورت کے بعد دوں گا اور کچھ سوال پیچیدہ ہیں اس کیلئے ریکارڈ دیکھنا ہوگا ۔

سماعت شروع ہوئی تو سابق وزیراعظم نواز شریف کو روسٹرم پر بلایا گیا جہاں آنے کے بعد انہوں نے 342 کا بیان قلم بند کرانا شروع کیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے استغاثہ کے شواہدکودیکھ،سن اورسمجھ لیا؟اس پر نوازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی ہاںمیں نے سارے شواہددیکھ لیے ہیں۔

بیان سے پہلے نوازشریف کے وکیل کی چندسوالوں پر اعتراض اٹھا دیا ،وکیل زبیر خالدایڈووکیٹ کا کہناتھا کہ مخلوط اورمفروضوں پرمبنی سوالوں کوحصہ نہیں بنایاجاسکتا،تین تین سوالوں کوملاکرایک سوال بنایاگیا،جج ارشد ملک نے کہا کہ کوئی مسئلہ نہیں،ایک ایک کرتے تو 200 سوال بن جاتے۔

مزید : قومی