آپ تشریف رکھیں آپ کا سارا بیان میں لکھوا دیتا ہوں،جج احتساب عدالت نے نوازشریف کو کرسی پر بٹھا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت جاری ہے، نواز شریف نے بطور ملزم اپنا بیان قلمبند کرانا شروع کردیاہے۔
سماعت شروع ہوئی تو جج محمد ارشد ملک نے نواز شریف کو روسٹرم پر بلایا گیا،سابق وزیراعظم نے 50 میں سے 45 سوالوں کے جوابات دے دیئے،اس سوال پر نوازشریف نے کہا کہ حسین نوازکے ٹیکس سے متعلق موقف کاجواب دینے کامجازنہیں۔
خواجہ حارث کے معاون وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ میاں صاحب کوبٹھادیں،ہم جواب تحریرکرادیتے ہیں،جج ارشد ملک نے کہا کہ اگرجواب یوایس بی میں ہے تووہی جمع کرادیں،معاون وکیل نے کہا کہ عدالتی سوالات کے جواب یوایس بی میں نہیں، ہارڈکاپی ہے۔
احتساب عدالت کے جج نے نوازشریف سے کہا کہ آپ تشریف رکھیں آپ کا سارا بیان میں لکھوا دیتا ہوں،پھر جو پوچھنا ہوا پوچھ لوں گا،جج ارشدملک نے نوازشریف سے جواب کی کاپی لے لی۔