بجلی کی قیمت میں 41 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

بجلی کی قیمت میں 41 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری
بجلی کی قیمت میں 41 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 41پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی جس سے صارفین پر 3 ارب 80 کروڑ روپے کابوجھ پڑے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے بجلی 41 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی،نرخ میں اضافہ اکتوبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیاگیاجس سے صارفین پر 3 ارب 80 کروڑ روپے کابوجھ پڑے گا۔نیپرانے کوئلے اورایل این جی پلانٹس کم چلائے جانے پراظہارتشویش کرتے ہوئے کہا کہ فرنس آئل والے پلانٹس کوئلے پرچلائے جاتے تو نرخ فی یونٹ 59 پیسے کم ہوتا،چیئرمین نیپرا کا کہناتھا کہ پلانٹس چلانے سے صارفین کوزیادہ ریلیف مل سکتاتھا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد