فیصل آباد میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے احتجاج کے دوران وکلاءمشتعل ،سیشن کورٹ میں توڑپھوڑ

فیصل آباد میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے احتجاج کے دوران وکلاءمشتعل ،سیشن ...
فیصل آباد میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے احتجاج کے دوران وکلاءمشتعل ،سیشن کورٹ میں توڑپھوڑ

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد کے یونیورسٹی روڈ پر وکلاءنے ہائیکورٹ بینچ کے قیام کے لیے احتجاج کیا اور اس دوران مشتعل وکلاءسیشن کورٹ کے احاطے میں ہنگامہ آرائی پر اتر آئے اور توڑ پھوڑ شروع کردی۔

ہائیکورٹ بینچ کے قیام کے لیے احتجاج کے دوران وکلا نے سیشن کورٹ میں توڑ پھوڑ کی جب کہ ڈی سی آفس میں گھس کر زبردستی اجلاس بھی ختم کرادیا۔مشتعل وکلاء احتجاج کرتے ہوئے قریب ہی موجود ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں بھی گھس گئے جہاں ہنگامہ آرائی کی۔

اس دوران جب وکلاءکو علم ہوا کہ ڈی سی او دفتر میں موجود نہیں اور ساتھ ہی کمیٹی روم میں اجلاس میں مصروف ہیں تو وکلائکا ایک گروپ کمیٹی روم میں بھی جاگھسا اور اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی کی۔وکلاءکی ہنگامہ آرائی پر کمیٹی روم میں خواتین سمیت دیگر اسٹاف خوفزدہ ہوگیا جب کہ وکلاء نے ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ہونے والا اجلاس زبردستی ختم کرادیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد