کنٹریکٹ کے باوجودٹھیکیدارکوریت نکالنے سے روکنے کیخلاف کیس،عدالت کا ایس ایچ او اور اے ایس آئی سیالکوٹ کو معطل کرنے کا حکم

کنٹریکٹ کے باوجودٹھیکیدارکوریت نکالنے سے روکنے کیخلاف کیس،عدالت کا ایس ایچ ...
کنٹریکٹ کے باوجودٹھیکیدارکوریت نکالنے سے روکنے کیخلاف کیس،عدالت کا ایس ایچ او اور اے ایس آئی سیالکوٹ کو معطل کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے کنٹریکٹ کے باوجودٹھیکیدارکوریت نکالنے سے روکنے کیخلاف کیس میں ایس ایچ او اور اے ایس آئی کومعطل کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے ڈی سی سیالکوٹ،ایس ایچ او،اے ایس آئی کوشوکاز نوٹس جاری کر دیا اورڈی جی مائنزاینڈمنرل کوکنٹریکٹرکوتحفظ فراہم کرنےکاحکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امیر بھٹی نے کنٹریکٹ کے باوجودٹھیکیدارکوریت نکالنے سے روکنے کیخلاف درخواست کی سماعت کی،جسٹس امیربھٹی کاڈی جی مائنزاینڈمنرل پربرہمی کااظہار کیا ،جسٹس امیر بھٹی نے استفسار کیا کہ معاملہ عدالت میں ہے، ٹھیکیدارکیخلاف مقدمہ کیسے درج ہوا؟،ایس ایچ او تھانہ سیالکوٹ نے بتایاکہ ڈی جی مائنز کے کہنے پرمقدمہ درج کیا۔
جسٹس امیر بھٹی نے ریمارکس دیئے کہ عدالتوں سے مذاق کرنیوالوں کونتائج بھگتناہوں گے،آپ 6 ماہ کیلئے جیل جائیں گئے تو طبیعت صاف ہوجائےگی،عدالت نے ایس ایچ او اوراے ایس آئی کومعطل کرنےکاحکم دیدیا،عدالت نے ڈی سی سیالکوٹ، ایس ایچ اواوراے ایس آئی کوشوکاز نوٹس جاری کردیا اورڈی جی مائنزاینڈمنرل کوکنٹریکٹرکوتحفظ فراہم کرنےکاحکم دیدیااورعملدرآمد رپورٹ 16 نومبرکوطلب کرلی۔