العزیزیہ ریفرنس،احتساب عدالت نے نوازشریف کو وقتی طور پر جانے کی اجازت دیدی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے 50 میں سے 45 سوالوں کے جوابات دے دیئے،عدالت نے مقدمے کی سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی اور سابق وزیراعظم کووقتی طور پر جانے کی اجازت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا بیان قلمبند کیا جارہا ہے،نوازشریف نے 50 میں سے 45 سوالوں کے جوابات دے دیئے ،نوازشریف کا کہناتھا کہ 5 سوالات پیچیدہ ہیں ان کے جوابات مشاورت سے دوں گا،نواز شریف کے تحریری بیان سے 25 سوالات کے جواب ریکارڈ کر لیے گئے،عدالت نے سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کو جانے کی اجازت دیدی،جج احتساب عدالت نے نوازشریف کو ہدایت کی کہ سوالوں کے جواب ٹائپ ہونے پردستخط کرنے آجائیں،جج نے نواز شریف کو 3بجے دوبارہ طلب کرلیا۔