پانچ بچوں کی ماں سے بااثر شخص کی زیادتی لیکن پھر گھر پہنچتے ہی خاتون نےکیا کردیا؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

پانچ بچوں کی ماں سے بااثر شخص کی زیادتی لیکن پھر گھر پہنچتے ہی خاتون نےکیا ...
پانچ بچوں کی ماں سے بااثر شخص کی زیادتی لیکن پھر گھر پہنچتے ہی خاتون نےکیا کردیا؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

  

نوشہرہ ورکاں، ساہیوال (ویب ڈیسک) پانچ بچوں کی ماں سے زمیندار کی زیادتی، خاتون نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ بادامی باغ لاہور کی فوزیہ بی بی کی 14 سال پہلے نواحی گائوں ساگو بھاگو کے شمریز خاں سے شادی ہوئی جس سے اسکے تین بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں۔

نوائے وقت کے مطابق گزشتہ روز وہ گلی سے گزر رہی تھی کہ گائوں کا ہی رانا سعید اسے منظور احمد کے گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اطلاع ملمین پر فوزیہ بی بی کے اہل خانہ منظور کے گھر پہنچے تو ملزم رانا سعید انہیں دیکھ کر بھاگ گیا جس پر فوزیہ بی بی کو لے کر وہ گھر آگئے جہاں فوزیہ بی بی نے خود کو کمرے میں بند کرکے پستول سے گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے خاتون کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ دریں اثنا ساہیوال میں زلیخاں بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم فیاض ساتھی کی مدد گھس گیا اور دونوں نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ساہیوال /خیبرپختون خواہ /نوشہرہ