کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، وزیر بلدیات سندھ سعید غنی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا جبکہ ملبہ کوئی بھی اٹھائے شہر میں کام ہونا چاہیے۔
وزیربلدیات سعید غنی نے میئر کراچی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا کام کچرا اٹھانا ہے ملبہ نہیں، شہر کی اجتماعی بہتری کیلیے بہت سی چیزیں ہوئی ہیںاگراتنی بڑی کارروائی ہوتوکچھ لوگوں کے ساتھ زیادتی بھی ہوجاتی ہے۔میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ اگر کام بہترہوگا تو عوام کو فائدہ ہوگا تعریف سندھ حکومت کی ہوگی۔جو کام کے ایم سی کے ہیں انہیں واپس لوٹایا جائے ،ہم ایک کمیٹی بنارہے ہیں جن میں ایکسپرٹ شامل ہونگے۔