ڈھڈوچہ ڈیم تعمیر کیس،سپریم کورٹ کا پنجاب حکومت کو ڈیم تعمیر سے متعلق معاملہ کابینہ میں بھیجنے کا حکم

ڈھڈوچہ ڈیم تعمیر کیس،سپریم کورٹ کا پنجاب حکومت کو ڈیم تعمیر سے متعلق معاملہ ...
ڈھڈوچہ ڈیم تعمیر کیس،سپریم کورٹ کا پنجاب حکومت کو ڈیم تعمیر سے متعلق معاملہ کابینہ میں بھیجنے کا حکم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب حکومت کوڈھڈوچہ ڈیم تعمیر سے متعلق معاملہ کابینہ میں بھیجنے کا حکم دیدیا،عدالت نے پنجاب حکومت کو حتمی فیصلے کیلئے 3 ہفتے کی مہلت دیدی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سپریم کورٹ میں ڈھڈوچہ ڈیم تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کی، عدالت نے پنجاب حکومت کو ڈیم تعمیر سے متعلق معاملہ کابینہ میں بھیجنے کا حکم دیدیااورحکومت کو حتمی فیصلے کیلئے 3 ہفتے کی مہلت دیدی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کابینہ سے فیصلہ کرایا جائے،کابینہ ڈیم کی تعمیر کیلئے تجاویز کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کرے ،عدالت نے کہا کہ پنجاب حکومت ڈیم کی تعمیر خود کرنا چاہتی ہے تو بھی آگاہ کیا جائے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد