شیخ رشید نے 500 دن کا کام 50 دن میں کر کے دکھایا،فیصل واوڈا

شیخ رشید نے 500 دن کا کام 50 دن میں کر کے دکھایا،فیصل واوڈا
شیخ رشید نے 500 دن کا کام 50 دن میں کر کے دکھایا،فیصل واوڈا

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں شیخ رشید سے درخواست کرتا ہوں، سعد رفیق کو جیل جانے سے پہلے بلوچستان بلائیں اور دکھائیں کہ یہاں ہم کیا کام کر رہے ہیں۔شیخ رشید احمد کی تعریف کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ شیخ رشید نے 500 دن کا کام 50 دن میں کر کے دکھایا۔انھوں نے کہاکہ صدر مملکت عارف علوی بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ پہنچے ہیں جہاں وہ بلوچی عوام کے لیے دو تحفوں کا اعلان کریں گے۔

تحریک انصاف کے دیگر رہنماو¿ں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہم بلوچستان کے تمام مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ کا دل بہت بڑا ہے۔وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم بلوچستان حکومت کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں گوادر ریلوے اسٹیشن کے لیے جگہ دی، ریلوے سے سات ڈویڑن پہلے ہیں اب گوادر کو بھی ڈویژن کا درجہ دے دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب بھی عمران خان گوادر جائیں گے ہم ان سے گوادر ریلوے اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھوائیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ