محبت میں ناکامی کے بعد خاتون وارڈن نوکری بھی گنوا بیٹھی

محبت میں ناکامی کے بعد خاتون وارڈن نوکری بھی گنوا بیٹھی
محبت میں ناکامی کے بعد خاتون وارڈن نوکری بھی گنوا بیٹھی

  

لاہور (ویب ڈیسک) محبت میں ناکامی کا بدلہ لینے کیلئے جونیئر کلرک کو عبرت کا نشانہ بنانے کے چکر میں خاتون وارڈن خود نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھی ، لیڈی وارڈن کے جونیئر کلرک پر الزامات ایس پی صدر کی انکوائری میں ثابت نہ ہوسکے۔

روزنامہ دنیا کے مطابق لیڈی وارڈن (آ) نے دو ماہ قبل الزام عائد کیا کہ جونیئر کلرک شاہد نے دو نامعلوم ساتھیوں کیساتھ مل کر اسے غوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ شاہد کو عدالت نے بعد ازاں ضمانت پر رہا کر دیا۔ سی ٹی او ملک لیاقت نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

ایس پی صدر آصف خان کی انکوائری میں لیڈی وارڈن (آ) جونیئر کلرک پر لگائے گئے الزامات ثابت نہ کر سکی جس پر ایس پی صدر نے اسے نوکری سے برخاست کردیا۔ انکوائری میں یہ بات سامنے آئی کہ دونوں کے ناجائز تعلقات تھے اور وہ اس سے شادی کرنا چاہتی تھی، انکار پر خاتون نے جونیئر کلرک پر ریپ کا الزام لگایا۔ واضح رہے کہ جونیئر کلرک شاہد کو پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور