جعلی میجر بن کر ایس ایچ او کو دھمکی ، رینجرز کانسٹیبل کیخلاف مقدمہ

جعلی میجر بن کر ایس ایچ او کو دھمکی ، رینجرز کانسٹیبل کیخلاف مقدمہ
جعلی میجر بن کر ایس ایچ او کو دھمکی ، رینجرز کانسٹیبل کیخلاف مقدمہ

  

قصور (ویب ڈیسک) پولیس تھانہ تھیہ شیخم نے جعلی میجر بن کر ایس ایچ او کو دھمکی آمیز فون کرنے والے رینجرز کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا کے مطابق پولیس نے لڑائی جھگڑے کا ایک مقدمہ درج کیا، اس دوران ایک شخص اپنے آپ کو میجر ارسلان بن کر ایس ایچ او حیات شاہ جان کو دھمکی آمیز فون کرتا اور ہراساں کرنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ مدعی مقدمہ شکیل احمد کی حمایت میں تفتیش پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتا رہا۔ تاہم شک پڑنے پر جب پولیس نے پتہ کرایا تو معلوم ہوا کہ فون کرنے والے کا نام محمد جواد سکنہ بھمبہ ہے جو فون میں میجر کے بجائے رینجرز کانسٹیبل ہے۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /قصور