شام کی گارڈین عدالت کا پہلا فیصلہ ، 4500ماہانہ نان نفقہ کی ادائیگی کا حکم

شام کی گارڈین عدالت کا پہلا فیصلہ ، 4500ماہانہ نان نفقہ کی ادائیگی کا حکم
شام کی گارڈین عدالت کا پہلا فیصلہ ، 4500ماہانہ نان نفقہ کی ادائیگی کا حکم

  

الاہور(ویب ڈیسک)ملکی تاریخ میں پہلی بار قائم کی گئی شام کی پہلی  گارڈین عدالت نے اپنا پہلا فیصلہ سنا دیا۔شام کی عدالت نے خاتون کی درخواست پر سابق شوہر کو اپنے بچوں 7سالہ عبدالرحمان،5سالہ حرا عمران کا نان و نفقہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

روزنامہ دنیا کے مطابق گارڈین/ فیملی جج ایوننگ زہرا منظور ملک کی عدالت میں میمونہ بی بی نے اپنے سابق خاوند محمد عمران سے بچوں کانان نفقہ دلوانے کی درخواست دائر کی تھی جس پرعدالت نے محمد عمران کو نان و نفقہ کی مد میں ماہانہ 4500 روپے ایک سال تک ادا کرنے کا حکم دیا جبکہ اس رقم میں ہر سال دس فیصد اضافہ ہو گا۔ عدالت نے گزشتہ سالوں کے واجب الادا 40 ہزار روپے بھی آئندہ 4 ماہ کے دوران اقساط میں ادا کرنے کا حکم دیا۔ شام کی عدالت

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور