دانیال عزیزنے نااہلی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل واپس لے لی،سپریم کورٹ نے معاملہ نمٹا دیا

دانیال عزیزنے نااہلی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل واپس لے لی،سپریم کورٹ نے معاملہ ...
دانیال عزیزنے نااہلی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل واپس لے لی،سپریم کورٹ نے معاملہ نمٹا دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت دانیال عزیز نے نااہلی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل واپس لے لی ،سپریم کورٹ نے اپیل واپس لینے پر معاملہ نمٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیزنے نااہلی کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائرکر رکھی تھی،جسٹس گلزارکی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کی،سماعت کے آغازپرہی دانیال عزیزنے اپیل واپس لینے کی استدعاکردی،عدالت نے دانیال عزیزکی جانب سے اپیل واپس لینے پرمعاملہ نمٹادیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں سابق وزیر مملکت دانیال عزیز کو پانچ سال کیلئے عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دیا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد