اگر میں ذیابیطس کو کنٹرول کر سکتا ہوں تو پھر آپ کیوں نہیں کرسکتے، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا ذیابیطس کے عالمی دن پر پیغام

اگر میں ذیابیطس کو کنٹرول کر سکتا ہوں تو پھر آپ کیوں نہیں کرسکتے، سوئنگ کے ...
اگر میں ذیابیطس کو کنٹرول کر سکتا ہوں تو پھر آپ کیوں نہیں کرسکتے، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا ذیابیطس کے عالمی دن پر پیغام

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ذیابیطس کے عالمی دن پر اس بیماری کے شکار افراد کے لیے اہم پیغام دے دیا۔

اپنے پیغام میں وسیم اختر نے کہا کہ اگر میں یہ کام کر سکتا ہوں تو پھر آپ کیوں نہیں کرسکتے۔وسیم اکرم نے ذیابیطس کے مریضوں کو ہمت دلاتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اپنے مرض کو کنٹرول کرنے کے لیے محنت شروع کی جائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے بھی ذیابیطس کا مرض لاحق ہے۔اپنے پیغام میں سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ میں اپنے اس مرض کو کنٹرول کرنے کے لیے روزانہ دوڑ لگاتا ہوں اور اس کے ساتھ ورزش بھی کرتا ہوں۔

ویڈیو کے ساتھ موجود ذیابیطس کے عالمی دن کی مناسبت سے پیغام بھی دیا گیا جس میں بتایا گیا کہ اگر ذیابیطس کے مرض کو کنڑول کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ کی بنیاد پر ورزش کو معمول بنالیا جائے۔ادھر ذیابیطس کے عالمی دن پر کراچی کے مختلف ہسپتالوں کے زیرِ اہتمام آگاہی پروگرام اور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں عوام کو ذیابیطس کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔موٹاپا ہی جان لیوا مرض ذیابیطس کی وجہ نہیں بلکہ اس میں آپ کا اپنا ہاتھ بھی ہوتا ہے۔ہوسکتا ہے آپ یہ جان کر آپ حیران ہوجائیں کہ آپ کی روزمرہ کی عام عادات بھی آپ کو اس خطرناک مرض کا شکار بنا سکتی ہیں۔

مزید : تعلیم و صحت /علاقائی /سندھ /کراچی /کھیل