ساہیوال میں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی،3 دہشت گرد گرفتار

ساہیوال میں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی،3 دہشت گرد گرفتار
ساہیوال میں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی،3 دہشت گرد گرفتار

  

ساہیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو 9 ایل ملتان روڈ پر موٹر سائیکل کی تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے ڈیٹو نیٹر، بارودی مواد، پسٹل اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت محمدعباس عرف حمزہ، سعیداللہ خان، موسیٰ خان عرف روحانی کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دہشت گرد بم دھماکے سے کسی شخصیت کو ٹارگٹ بناناچاہتے تھے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ساہیوال