عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیلئے بنائی گئی ذیلی کمیٹی کا اجلاس،فواد چودھری نے کمیٹی کے آئینی دائرہ اختیار پر اعتراض، ٹی او آرز پر اتفاق رائے نہ ہو سکا

عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیلئے بنائی گئی ذیلی کمیٹی کا اجلاس،فواد ...
عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیلئے بنائی گئی ذیلی کمیٹی کا اجلاس،فواد چودھری نے کمیٹی کے آئینی دائرہ اختیار پر اعتراض، ٹی او آرز پر اتفاق رائے نہ ہو سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیلئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہو اجس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے شرکت کی،فواد چودھری نے کمیٹی کے آئینی دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھا دیا جس کے باعث ذیلی کمیٹی میں ٹی او آرز پراتفاق رائے نہ ہوسکا۔
ذیلی کمیٹی کے کنونیئر شفقت محمود نے کہا کہ فواد چودھری نے رسمی طور پر یہ نکتہ کمیٹی میں اٹھایا ہے،فوادچودھری نے کمیٹی کے آئینی دائرہ اختیار پراعتراض اٹھایاہے،فوادچودھری کے مطابق آرٹیکل 225 کے تحت کمیٹی انکوائری نہیں کرسکتی،شفقت محمودکا کہناتھا کہ ذیلی کمیٹی کااگلا اجلاس 22 نومبرکوہوگا،اگلے اجلاس میں تمام ارکان ٹی اوآرزلکھ کردیں گے،ان کا کہناتھا کہ مرکزی کمیٹی کواعتراضات پرمشتمل ریفرنس بھیجنے کافیصلہ کیاہے، جس میں پوچھاجائےگاآرٹیکل 225 کے ہوتے کمیٹی تحقیقات کرسکتی ہے یانہیں؟۔