نیب کا آصف زرداری کے قریبی دوست کے گھر چھاپہ، کامران بٹ کو گرفتار کر لیا

نیب کا آصف زرداری کے قریبی دوست کے گھر چھاپہ، کامران بٹ کو گرفتار کر لیا
نیب کا آصف زرداری کے قریبی دوست کے گھر چھاپہ، کامران بٹ کو گرفتار کر لیا

  

خیرپور( ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب نے پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کے ساتھ خیر پور میں آصف زرداری کے قریبی دوست مبین جمانی کے گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کر لیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نیب نے چھاپے کے دوران صنعت کار مبین جمانی کے گھر سے کامران بٹ کو حراست میں لیا ہے جو کہ انہیں کئی کیسز میں مطلوب تھا ۔ چھاپے کے وقت مبین جمانی کے گھر کی طرف آنے والی تمام سڑکوں کو بند کر دیا گیا ۔ نیب نے چھاپے کے دوران مبین جمانی کے گھر سے پانچ ملازمین کو بھی اپنی حراست میں لیا ہے جبکہ کامران بٹ کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔تاہم فی الحال یہ بات سامنے نہیں آ سکی ہے کہ کامران بٹ کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

مزید : قومی