پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر قیصرامین بٹ گرفتار

پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر قیصرامین بٹ گرفتار
پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر قیصرامین بٹ گرفتار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر قیصرامین بٹ کو نیب نے گرفتار کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور  کی ٹیم نے اطلاع پر قیصر امین بٹ کو اندرون سندھ سے گرفتار کیا ہے، ڈی جی نیب سکھر کے مطابق چھاپا شوگر ملز مالک مبین جمانی کے بنگلے پر مارا گیا،نیب ذرائع کے مطابق ملزم کو ریمانڈ کے بعد لاہور منتقل کیا جائے گا۔قیصر امین بٹ نے عبوری ضمانت کیلئے درخواست نہیں دی تھی اس لیے نیب کی ٹیم نے خیرپورہ میں چھاپہ مارتے ہو ئے قیصرامین بٹ کوگرفتار کر لیا ،وہ کسی ضروری کام سے وہاں گئے تھے ۔

واضح رہے کہ پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر قیصرامین پیراگون سوسائٹی پرائیوٹ لمیٹڈ کرپشن کیس میں نیب کومطلوب تھے،ان پر کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا الزام تھا ۔ پیراگون سٹی ہاﺅسنگ سکیم میں بے ضابطگیوں کے کیس میں خواجہ برادران 26 نومبر تک عبوری ضمانت پر ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے پیراگون سٹی میں بے ضابطگیوں کے معاملے پر وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور