آصف زرداری لوٹ مار،کرپشن اورزمینوں پرقبضوں میں ملوث ہیں،فیاض الحسن کاالزام

آصف زرداری لوٹ مار،کرپشن اورزمینوں پرقبضوں میں ملوث ہیں،فیاض الحسن کاالزام
آصف زرداری لوٹ مار،کرپشن اورزمینوں پرقبضوں میں ملوث ہیں،فیاض الحسن کاالزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری لوٹ مار،کرپشن اورزمینوں پر قبضوں میں ملوث ہیں۔ پیپلز پارٹی اپنے لیڈر کو سمجھائے کہ اب ایان کے ذریعے پیسہ باہر نہیں بھجوا سکتے۔ ن لیگ کے مشاہداللہ کا کام سارا دن لوگوں کو لڑانا ہے، انھیں کسی بھی مقام پر مباحثے کا چیلنج دیتا ہوں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سابق ملکی قیادت کرپٹ اورانکی بیرون ملک جائیدادیں تھیں۔ پاکستان سے سالانہ تقریباً ایک ہزار ارب کی منی لانڈرنگ کی جارہی تھی، پہلی بار کسی حکومت میں 5 ہزارجعلی اکاو¿نٹس کا انکشاف ہوا۔ جب کوئی منی لانڈرنگ کا ذکرکرتا تو یہ اقامہ سامنے لے آتے تھے، اقامہ منی لانڈرنگ، کرپشن اور لوٹ مار کا ذریعہ ہے ۔سندھ حکومت نے پلی بارگین کے بعد معطل افسران کو دوبارہ بحال کرایا، پیپلز پارٹی بلوچستان، کے پی اور پنجاب میں 350 ووٹوں پر آ گئی۔ن لیگ کی جانب توپوں کا رخ کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مشاہداللہ نے تین چارمرلے کے مکان اور کلرکی سے سیاست کا آغاز کیا، ان کا کام سارا دن لوگوں کو لڑانا ہے، مشاہداللہ کو کسی بھی مقام پر مباحثے کا چیلنج دیتا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ کسی کے ذاتی کے ذاتی کیمرے سے بنائی گئی وڈیوچلاناپیمراقوانین کے تحت جرم ہے،میڈیاصرف کسی ایونٹ کی وڈیوجاری کرسکتاہے،پرویزالہٰی کی ویڈیولیک ہونا پیمراقوانین کےخلاف تھا۔فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا کہ وڈیوکواسپیکرپنجاب اسمبلی کے آفس سے جاری نہیں کیاگیا،کسی کی ذاتی وڈیوکولیک کرناقانون کےخلاف ہے۔پرویزالہٰی کی وڈیولیک ہونے سے متعلق کسی پرالزام نہیں لگایاگیا۔
انھوں نے کہاکہ کوئی ادارہ کسی سیاسی جماعت کے کارکن کوفارغ نہیں کرسکتا ،جہانگیرترین پی ٹی آئی کے کارکن ہیں،اسی حیثیت سے اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں، میں نہیں سمجھتاکہ جہانگیرترین کےخلاف کیس میں کوئی جان ہے ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ نوازشریف کس حیثیت سے ن لیگ کے قائدبنے ہوئے ہیں،اپوزیشن کی تدابیرناکام ہونگی،پی ٹی آئی کی حکومت 5سال پورے کرےگی۔بیرون ملک میں حلال طریقے سے بھی جائیدادبنائی جاسکتی ہے،وفاقی تحقیقاتی ادارے کرپشن کی تحقیقات کےلیے آزادہیں۔
عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کےخلاف کوئی تحقیقات ہورہی ہے تواسکونہیں روکا،علیمہ خان کبھی کسی سرکاری یاعوامی عہدے پرفائزنہیں رہیں۔ضروری نہیں کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادیں ناجائزہوں۔