افغانستان نے ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی پاکستان کے حوالے کردیا

افغانستان نے ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی پاکستان کے حوالے کردیا
افغانستان نے ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی پاکستان کے حوالے کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا پولیس کے اعلیٰ افسر ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی افغانستان نے پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔

قبل ازیں ایس ایس پی آپریشنزجاوید اقبال نے ایس پی طاہر داوڑ کی موت کی تصدیق کی تھی ،طاہر داوڑ کی میت طور خم بارڈرپرپشاور پولیس کے حوالے کی گئی۔

واضح رہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کو گزشتہ ماہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے علاقے جی ٹین فور سے اغوا کیا گیا تھا،ان کے اہلخانہ نے موبائل فون بند ہونے پر پولیس کو آگاہ کیا جائے،گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ان کی موت کے حوالے سے خبریں گردش کرتی رہیں اور ان کی لاش کے قریب سے ایک پرچی بھی ملی تھی جس پر طالبان نے قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی،تاہم وزارت داخلہ نے اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی تھی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور