100 روزہ ایجنڈا،بلاول کاحکومت کی ناکامیاں سامنے لانے کااعلان

100 روزہ ایجنڈا،بلاول کاحکومت کی ناکامیاں سامنے لانے کااعلان
100 روزہ ایجنڈا،بلاول کاحکومت کی ناکامیاں سامنے لانے کااعلان

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ وہ حکومت کے 100 روزہ ایجنڈے کی ناکامیاں سامنے لائیں گے ،پی ٹی آئی نے بڑے دعوے کیے لیکن اب تک نتیجہ صفرہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم نے اسمبلی فلورپرسوالوں کے جواب دینے کادعویٰ کیاتھا لیکن وزیراعظم عمران خان ایوان کارخ ہی نہیں کررہے،وزیراعظم توکیاوزراءبھی جواب دینے کیلئے تیارنہیں ہیں ۔انھوں نے کہا کہ معیشت بہتر کرنے کے لیے دعوے تو بڑے کیے گئے لیکن ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی