العزیزیہ ریفرنس ،نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے پانچ سوالات پر اعتراض اٹھادیا

العزیزیہ ریفرنس ،نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے پانچ سوالات پر اعتراض ...
العزیزیہ ریفرنس ،نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے پانچ سوالات پر اعتراض اٹھادیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت دوبارہ شروع ہو گئی، نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہو گئے۔

نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے سوال نمبر 16 پراعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک سوال میں 2 سوالات پوچھے گئے،اگلے 4 سوالوں میں بھی وہی بات دہرائی گئی،خواجہ حارث نے کہا کہ چاروں سوالوں میں ہل میٹل اکاؤنٹ میں ڈیبٹ کریڈٹ کاپوچھاگیا،عدالت سے استدعا ہے کہ ان تمام سوالوں کوایک ہی کرلیاجائے،جج ارشد ملک نے کہا کہ گواہوں کے نام لکھ لیتے ہیں جن کے اکاؤنٹس سے ڈیبٹ کریڈٹ ہوئی،عدالت نے ڈیبٹ کریڈٹ کے اکاؤنٹ ہولڈرگواہوں کے نام لکھ لیے۔

خواجہ حارث نے کہا کہ تفصیلات دیکھنی ہوگی کہ ڈیبٹ اورکریڈٹ ہوابھی یانہیں،جج احتساب عدالت نے کہا کہ اگرجوابات پردستخط ہوجائیں تومزیدسوال فراہم کردیں گے،خواجہ حارث نے کہا کہ سوال نمبر 46 میں بھی کافی ساری چیزیں مکس ہیں،اسے دیکھ لیں،عدالت نے نوازشریف کے ریکارڈکرائے گئے جوابات کی کاپی وکیل صفائی کوواپس کردی گئی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد