پی ایس ایل سیزن 4 کا فائنل میچ پاکستان کے کس شہر میں ہوگا ؟ لاہور میں نہیں بلکہ ۔۔۔ سب سے بڑ ی خبر

پی ایس ایل سیزن 4 کا فائنل میچ پاکستان کے کس شہر میں ہوگا ؟ لاہور میں نہیں بلکہ ...
پی ایس ایل سیزن 4 کا فائنل میچ پاکستان کے کس شہر میں ہوگا ؟ لاہور میں نہیں بلکہ ۔۔۔ سب سے بڑ ی خبر

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے سیزن فور کا فائنل میچ کراچی میں ہوگا۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ کراچی کرکٹ کی نرسری ہے جو کرکٹرز کراچی سےآئے  ان کا کوئی متبادل نہیں ہے، نیشنل سٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کراچی آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی میں تبدیلیاں آئیں گی لیکن وقت لگے گا،تسلی کرکے تبدیلیاں کروں گا جلد بازی نہیں کروں گا، چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت میں عام انتخابات تک اس کے ساتھ سیریز پر کوئی پیشرفت کی امید نہیں۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی کو اس لیے سب سے بڑی تنخواہ دینی پڑ رہی ہے کیوں کہ ہم قابل لوگ لانا چاہ رہے ہیں، یا تو ہم چند لاکھ روپے والے پانچ چھ لوگ رکھ لیں،اس سے بہتر ہے کہ ایک قابل شخص کو رکھ کر اسے مناسب تنخواہ دے دی جائے لیکن اس میں بھی شفافیت ہوگی،مارکیٹ ریٹ نہیں دیں گے تو اچھے افسران اور کوچز نہیں ملیں گے، ہم کم قابلیت والے لوگوں کے بجائے قابل لوگ رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سیاسی بنادیا گیا تھا ،میں ایسا سسٹم بنانا چاہتا ہوں کہ یہ سسٹم میرے بعد بھی پروفیشنل انداز میں چلے جس میں سزا اور جزا کا بھی نظام ہو، ایم ڈی کا تقرر اس لیے ہے کہ وہ سسٹم کو بغیر کسی مداخلت کے چلائے اور چیئرمین سسٹم میں مداخلت نہ کرے۔پی سی بی چیئرمین کا کہنا تھا کہ محسن خان کے بارے میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی ای میل کا مجھے علم نہیں ہے لیکن مکی آرتھر سے میری محسن کے بارے میں بات ہو چکی ہے اور محسن خان کو بھی بتا دیا گیا ہے کہ انہیں بورڈ سسٹم میں رہنا ہو گا، انہیں بورڈ کا پروٹوکول بھی بتا دیا گیا ہے جس کے بعد امید ہے کہ وہ آئندہ غلط باتیں نہیں کریں گے۔پاکستان سپر لیگ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل انشا اللہ کراچی میں ہو گا اور اس کے بعد ہونے والی پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کروانے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں آخری مرتبہ فروری سنہ 2009 میں غیر ملکی کھلاڑی میدان میں اترے تھے جب سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ایک روز میچ کھیلا گیا۔یہ پہلا موقع ہے کہ کراچی نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کا کوئی میچ اور وہ بھی فائنل کھیلا جا رہا ہے۔

مزید : کھیل