نشترہسپتال ملتان کی سی ٹی اسکین اورایم آرآئی مشین خراب،مریض خوار
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )نشترہسپتال ملتان کی سی ٹی اسکین اورایم آرآئی مشینیں خراب ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق سی ٹی اسکین کی ایک مشین خراب ہے،دوسری کام کر رہی ہے۔مریضوں کے زیادہ رش کی وجہ سے ایم آرآئی مشین خراب ہوئی ہے جبکہ دونوں مشینیں15روزسے خراب ہیں۔ترجمان نشتر ہسپتال کا کہنا ہے کہ ایم آر آئی مشین ٹھیک کروارہے ہیں ۔