نوازشریف کا احتساب عدالت میں بیان قلمبند ، پچاس میں سے کتنے سوالوں کے جوابات دیئے ؟ تفصیلات منظر عام پر

نوازشریف کا احتساب عدالت میں بیان قلمبند ، پچاس میں سے کتنے سوالوں کے جوابات ...
نوازشریف کا احتساب عدالت میں بیان قلمبند ، پچاس میں سے کتنے سوالوں کے جوابات دیئے ؟ تفصیلات منظر عام پر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں اپنا بیان سوالات کے جواب دیتے ہوئے قلمبند کروا دیاہے اور اس پر دستخط بھی کر دیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت کی جانب سے نوازشریف کو 50 سوالات دیئے گئے تھے جن میں سے 44 کے جوابات دیئے اور چھ سوالات کے جواب نہیں دیئے گئے ، نوازشریف نے جوابات مکمل کرنے کے بعد انہیں عدالت میں جمع کروایا جس کے بعد عدالت کی جانب سے اسے ریکارڈ پر لایا گیا ۔نوازشریف کے وکیل خواجہ حار ث نے سوالوں کے جوابات کا جائزہ لیا ۔

عدالت کا جوابات میں تبدیلی کرانے پر خواجہ حارث سے مکالمہ بھی ہوا ، جج ارشد ملک نے کہا کہ تبدیلی نہ کرائیں جوملزم نے لکھ دیا وہ درست ہے، اگرآپ درستگی کریں گے تو یہ آپ کا بیان ہوگا۔ عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے نوازشریف کے وکیل کو مزید 101 سوالات فراہم کر دیئے ہیں ۔

مزید : قومی