سینیٹ انتخاب،2آزاد ارکان کاپی ٹی آئی کوووٹ دینے کااعلان

سینیٹ انتخاب،2آزاد ارکان کاپی ٹی آئی کوووٹ دینے کااعلان
سینیٹ انتخاب،2آزاد ارکان کاپی ٹی آئی کوووٹ دینے کااعلان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)15 نومبر کو سینٹ کی خالی نشست پر ہونے والے انتخابات میں 2 آزاد ارکان اسمبلی نے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سے سینٹ کی خالی نشست پر انتخابات 15 نومبر کو ہونگے اور اس حوالے سے ارکان اسمبلی سے رابطے جاری ہیں، پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے اس کے باوجود حکمران جماعت تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے تاہم آزاد ارکان کافی اہمیت اختیار حاصل کر چکے ہیں ۔

2 آزاد ارکان اسمبلی نے سینٹ انتخابات میں تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا ہے،اعلان کرنے والے آزاد ارکان میں احمد علی اولکھ اورقاسم عباس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ دونوں نشستوں مسلم لیگ ن کے سینٹرز کی نااہلی پر خالی ہوئی تھیں،جس پر الیکشن کمیشن نے انتخابات کا شیڈول جاری کر رکھا ہے ۔تحریک انصاف کی جانب سے ولید اقبال اور جہانگیر ترین کی ہمشیرہ کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور