ملتان سلطان سے علیحدگی کے بعد اب وسیم اکرم کس پی ایس ایل ٹیم کیساتھ وابستہ ہوگئے؟ کھیل کے میدان سے خبرآگئی

ملتان سلطان سے علیحدگی کے بعد اب وسیم اکرم کس پی ایس ایل ٹیم کیساتھ وابستہ ...
ملتان سلطان سے علیحدگی کے بعد اب وسیم اکرم کس پی ایس ایل ٹیم کیساتھ وابستہ ہوگئے؟ کھیل کے میدان سے خبرآگئی

  

لاہور (ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کو خیرباد کہہ کر کراچی کنگز سے وابستہ ہوگئے۔

پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ سیزن میں ملتان سلطانز کے ساتھ بطور ڈائریکٹر اور بولنگ کوچ وابستہ رہنے والے سابق کپتان نے مالی واجبات کی عدم ادائیگی پر اپنی شناخت گنوا بیٹھنے والی اس فرنچائز سے راہیں جدا کرلیں، اور اب پی ایس ایل فور میں کراچی کنگز کے صدر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں گے۔

واضح رہے وسیم اکرم گزشتہ دنوں محسن حسن خان کی سربراہی میں قائم کی جانے والی پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

مزید : کھیل