اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی لیوک رونچی نے اسلام آباد آنے کا اعلان کر دیا مگر کیوں؟ پاکستانیوں کے دل جیت لئے

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی لیوک رونچی نے اسلام آباد آنے کا اعلان کر دیا ...
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی لیوک رونچی نے اسلام آباد آنے کا اعلان کر دیا مگر کیوں؟ پاکستانیوں کے دل جیت لئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے دھواں دار بلے باز لیوک رونچی نے چوتھے ایڈیشن کے ڈرافٹ کیلئے اسلام آباد آنے کا اعلان کر دیا ہے۔

لیوک رونچی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں اس سال پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے اسلام آباد آ رہا ہوں اور اس کیلئے بہت پرجوش ہوں۔ مجھے بہت مزہ آنا چاہئے کیونکہ تقریب کے بارے میں بہت سن رہا ہوں اور یہ واقعی بہت مزے دار ہو گا۔

واضح رہے کہ لیوک رونچی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور ان کی اسی کارکردگی کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے انہیں چوتھے ایڈیشن کیلئے بھی اپنی ٹیم میں برقرار رکھا ہے۔

مزید : کھیل