ہاکی ورلڈکپ کیلئے قومی ہاکی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، کپتان کون ہے اور کن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا؟ خوشخبری آ گئی

ہاکی ورلڈکپ کیلئے قومی ہاکی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، کپتان کون ہے اور کن ...
ہاکی ورلڈکپ کیلئے قومی ہاکی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، کپتان کون ہے اور کن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا؟ خوشخبری آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہاکی ورلڈکپ 2018ءکیلئے 18 رکنی قومی ہاکی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق قومی ٹیم کی قیادت رضوان سینئر کریں گے۔
لاہور میں دو روزہ ٹرائلز کے بعد چیف سلیکٹر صلاح الدین صدیقی نے ساتھی سلیکٹرز ایاز محمود، قاسم خان اور مصدق حسین سے مشاورت کے بعد ہاکی ورلڈکپ کیلئے 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیا جس میں رضوان سینئر کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ رضوان جونیئر کی جگہ راشد محمود کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
اعلان کردہ سکواڈ میں مظہر عباس ، عمران بٹ،عرفان سینئر، مبشرعلی، علیم بلال، فیصل قادر، عماد بٹ، توثیق ارشد،راشد محمود، تصور عباس، اعجاز احمد، عمر بھٹہ، عرفان جونیئر، رضوان سینئر، علی شان ، ابوبکر، محمد عتیق اور محمد زبیر شامل ہیں۔ فائنل فہرست تیار کرنے سے پہلے ٹیم مینجمنٹ کی بھی راے لی گئی اور دوسرے روز ہلکی بارش میں بھی ٹرائلز لئے گئے۔
واضح رہے کہ ہاکی ورلڈکپ کا آغاز 28 نومبر سے بھارت کے شہر بھوبینیشور میں ہورہا ہے اور پاکستان کو گروپ ڈی میں جرمنی، ملایشیا اور ہالینڈ کیساتھ رکھا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم 21 نومبر کو بھارت روانہ ہو گی اور یکم دسمبر کو جرمنی کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔
واضح رہے قومی ہاکی ٹیم 8 برس کے بعد ورلڈکپ میں شرکت کررہی ہے، 2010ءمیں بھارت ہی میں پاکستانی ٹیم نے آخری بار ورلڈ کپ کھیلا تھا اور انتہائی مایوس کن پرفارمنس دی تھی جبکہ 2014ءمیں قومی ٹیم میگا ایونٹ میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔

مزید :

کھیل -