نجم سیٹھی کی چڑیا کن مشکلات کا شکار ہے ؟سینئر صحافی نے نئے پروگرام کا ایسا پرومو جاری کردیا کہ بڑی سیاسی جماعتوںسمیت مقتدر حلقے بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

نجم سیٹھی کی چڑیا کن مشکلات کا شکار ہے ؟سینئر صحافی نے نئے پروگرام کا ایسا ...
نجم سیٹھی کی چڑیا کن مشکلات کا شکار ہے ؟سینئر صحافی نے نئے پروگرام کا ایسا پرومو جاری کردیا کہ بڑی سیاسی جماعتوںسمیت مقتدر حلقے بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق چیئر مین پی سی بی اور سینئر صحافی نجم سیٹھی نے اپنے آنے والے نئے پروگرام کا حیران کن پرومو جاری کردیا جس میں چڑیا کو انتہائی مشکلات سے دو چار دکھا یا گیا ہے ۔
تفصیل کے مطابق کچھ عرصہ قبل نجم سیٹھی نے معروٹ اینکر آفتاب اقبال کے نئے نیوز چینل ”آپ نیوز“میں شمولیت کا اعلان کیا تھا اور اب انہوں نے اپنے پروگرام کا پرومو بھی جاری کردیا ہے۔پرومو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پانچ شکاری اپنے کتے سمیت ایک جنگ میں شکار کرنے نکلے ہیں ،ایک شکاری نے مسلم لیگ ن ،دوسرے نے تحریک انصاف ،تیسرے نے پیپلز پارٹی ،چوتھے نے ایم کیو ایم جبکہ پانچویںشکاری نے ایک بااثر ادارے سے مشابہ شرٹ پہن رکھی ہے ۔تمام شکاری ایک چڑیا کا شکار کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور سب اپنی اپنی بندوقوں سے چڑیا کو نشانہ بناتے ہیں لیکن چڑیا سب شکاریوں کی گولیوں سے بچ جاتی ہے اور آخر میں چڑیا نجم سیٹھی کے کندے پر آکر بیٹھ جاتی ہے جبکہ پانچوں شکاری یہ دیکھ کر اپنی جگہ پر ہی رک جاتے ہیں ۔


ویڈیو دیکھیں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -