ایران کی تیل کی برآمدات مکمل طور پر روک دینا چاہتے ہیں: امریکی قومی سلامتی مشیر

ایران کی تیل کی برآمدات مکمل طور پر روک دینا چاہتے ہیں: امریکی قومی سلامتی ...
ایران کی تیل کی برآمدات مکمل طور پر روک دینا چاہتے ہیں: امریکی قومی سلامتی مشیر

  

واشنگٹن(این این آئی)امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کا کہنا ہے کہ ایران اس وقت حقیقی دباؤ میں ہے اور امریکا اس پر شدت سے دباؤ ڈالنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جان بولٹن سنگاپور میں جنوب مشرقی ممالک کے گروپ (آسیان) کے اجلاس کے ضمن میں صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ اجلاس میں گروپ کے کن ممالک کے علاوہ امریکا اور چین بھی شرکت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کی تیل کی برآمدات مکمل طور پر روک دینا چاہتا ہے اور چاہتا ہے کہ تہران پر پابندیاں کڑے طریقے سے لاگو ہوں،امریکی مشیر کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اْن کے ساتھ دوسری سربراہ ملاقات کے لیے تیار ہیں۔بولٹن کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا اْن یک طرفہ عسکری اقدامات کی مخالفت کرتا ہے جو چین کی جانب سے جنوبی چین کے سمندر میں کیے جا رہے ہیں۔ بولٹن کے مطابق متنازع آبی گزر گاہ میں جہاز رانی کی آزادی کے حوالے سے امریکا کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید : بین الاقوامی