”جب مقبوضہ کشمیر میں دھونی نے ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ لگا یا تو وہاں ۔۔۔“شاہد آفریدی کے کشمیر سے متعلق بیان کے بعد حامد میر بھی میدان میں آگئے ،بوم بوم آفریدی کو بڑے تنازعے سے بچا لیا

”جب مقبوضہ کشمیر میں دھونی نے ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ لگا یا تو وہاں ۔۔۔“شاہد آفریدی ...
”جب مقبوضہ کشمیر میں دھونی نے ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ لگا یا تو وہاں ۔۔۔“شاہد آفریدی کے کشمیر سے متعلق بیان کے بعد حامد میر بھی میدان میں آگئے ،بوم بوم آفریدی کو بڑے تنازعے سے بچا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے کشمیر سے متعلق بیان نے تہلکہ مچا دیا اور سوشل میڈ یا صارفین اس حوالے سے بوم بوم آفریدی کو نشانہ بنا رہے ہیں تاہم سینئر صحافی حامد میر نے اس معاملے تجزیہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو بڑے تنازعے سے بچا لیا ۔
نجی نیوز چینل ’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ شاہد آفریدی نے اس بیان کی تردید کر دی ہے اور بتا یا ہے کہ ان کا بیان ردو بدل کے ساتھ پیش کیا گیا ،ہمیں بوم بوم آفریدی کی تردید کو مان لینا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی کشمیر کے حوالے سے ایسا موقف نہیں دے سکتا جو شاہد آفریدی سے منسوب کیا جا رہا ہے ۔حامد میر نے کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیر ی نوجوانوں کی سوچ تبدیل کرنے کے لیے مقبوضہ وادی میں بھارتی کرکٹرز کو لے جا کر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کرائے اور اس سلسلے میں جب دھونی مقبوضہ کشمیر میں گئے تو وہاں نوجوانوں نے شاہدآفریدی اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے ،شاہد آفریدی کشمیر میں مقبول کرکٹر ہیں ،وہ کشمیر کاز کو نقصان نہیں پہنچا سکتے ،اگر وہ کسی بیان کی تردید کر رہے ہیں تو ہمیں ان کی بات مان لینی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی آئین کے تحت استصواب رائے کا حق کشمیر یوں کو ہے ،اگر شاہد آفریدی کوئی بات کر بھی گئے ہیں تو اس سے کشمیر کاز کو نقصان نہیں ہوتا کیونکہ کشمیریوں کی قربانیاں بہت زیادہ ہیں ۔حامد میر نے مزید کہا کہ آفریدی کرکٹر ہیں سیاستدان نہیں ،سابق صدر پرویز مشرف کہتے تھے کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرار دادیں ایک طرف رکھ کر آؤٹ آف باکس حل ڈھونڈنا ہو گا ،مشرف نے کھلم کھلا پاکستان کے سٹینڈ کی خلا ف ورزی کی ،پرویز مشرف کے بارے میں کشمیر کے بزرگ رہنما نے کہا کہ یہ غدار کشمیر ہے لیکن مشرف کے خلاف کوئی بات نہیں کرتا۔

مزید :

قومی -