آپ کی والدہ کو زندگی میں کتنا پیار ملا اس کا آپ کی زندگی پر کیا اثر ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے سب سے حیران کن انکشاف کر دیا

آپ کی والدہ کو زندگی میں کتنا پیار ملا اس کا آپ کی زندگی پر کیا اثر ہوتا ہے؟ ...
آپ کی والدہ کو زندگی میں کتنا پیار ملا اس کا آپ کی زندگی پر کیا اثر ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے سب سے حیران کن انکشاف کر دیا

  

نیویارک(نیوز ڈیسک) والدین کی عادات، رسوم و رواج اور انداز و اطوار کی جھلک تو بچوں میں نظر آتی ہے مگر یہ بھی کسی نے سوچا تھا کہ ماں کو ملنے والا پیار اس بات کا بھی اشارہ ہے کہ اس کے بچوں کو زندگی میں کتنا پیار ملے گا؟ سائنسدانوں نے ہزاروں خواتین اور ان کے بچوں کے رومانوی زندگی کا 24 سال تک مطالعہ کیا ہے اور اس تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ کسی خاتون کی رومانوی زندگی کیسی گزرتی ہے اس کا عکس اُس کے بچوں کی رومانوی زندگی میں بھی نظر آتا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق اوہائیوسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ماں اور اس کے بچوں کی رومانوی زندگی میں مماثت کی وجہ یہ ہے کہ بچے سماجی رویے اپنی ماں سے ہی سیکھتے ہیں، اور صنف مخالف کے ساتھ دوستانہ رویہ اور تعلق پیدا کرنا بھی اسی طرح کا ایک سماجی رویہ ہے۔ لوگوں سے میل جول اور تعلقات استوار کرنے کا رویہ بڑی حد تک بچوں میں اسی طرح کا دیکھا گیا ہے جس طرح کا ان کی والدہ میں تھا۔ یہاں تک کہ بہت سے نفسیاتی خواص اور خصوصاً نفسیاتی مسائل جیسے ڈپریشن وغیرہ کی صورتحال بھی بچوں میں اپنی والدہ سے ملتی جلتی پائی گئی۔

ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کے دوران والد کی شخصیت اور بچوں کی شخصیت کے درمیان تعلق کا مطالعہ نہیں کیا گیا لہٰذا یہ نہیں کہا جا سکتا کہ والد کی رومانوی زندگی کے اثرات بھی بچوں کی زندگی میں دکھائی دیتے ہیں۔ اس تحقیق کا آغاز 1979 میں کیا گیا اور اس کے دوران کل 7000 ماؤں اور ان کے بچوں کی رومانوی زندگی کا مطالعہ کیا گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس