موسم میں تبدیلی کی وجہ سے مرد بانجھ ہو سکتے ہیں ، سائنسدانوں نے انتہائی پریشان کن پیشنگوئی کر دی

موسم میں تبدیلی کی وجہ سے مرد بانجھ ہو سکتے ہیں ، سائنسدانوں نے انتہائی ...
موسم میں تبدیلی کی وجہ سے مرد بانجھ ہو سکتے ہیں ، سائنسدانوں نے انتہائی پریشان کن پیشنگوئی کر دی

  

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)ماحولیاتی تبدیلیاں کرہ ارض کے موسمی حالات کو حیران کن طور پر تبدیل کر رہی ہیں۔ جن علاقوں میں کبھی کسی نے گرمی کا تصور نہیں کیا تھا وہاں درجہ حرارت غیر معمولی طور پر بڑھ گیا ہے، صحرائی خطوں کے شہر سیلاب کی زد میں آ نے لگے ہیں، اور آئے روز تباہ کن سمندری طوفان ساحلی علاقوں کو ملیا میٹ کر رہے ہیں۔ یہ سب تباہی تو اپنی جگہ، مگر اس سے بڑھ کر تشویش کی بات یہ ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مرد بانجھ ہونے لگے ہیں۔

سائنسدانوں نے خبر دار کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیاں مردانہ بانجھ پن کی ایک بڑی وجہ بنتی نظر آ رہی ہیں کیونکہ بڑھتی ہوئی حرارت مردانہ سپرم کی صحت کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے۔ حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ درجہ حرارت میں اضافہ سپرم کی حرکت کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے جبکہ اس کی ساخت میں بھی تبدیلیاں پیدا کر دیتا ہے۔ تجربات سے معلوم ہوا کہ درجہ حرارت میں پانچ سے سات ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ سپرم کی افزائش کو تقریباً آدھا کر دیتا ہے، جبکہ اس سے زیادہ اضافہ انہیں بالکل بے حس و حرکت کر دیتا ہے۔

اس تحقیق کی سربراہی کرنے والے سائنسدان کا کہنا تھا کہ ’’ درجہ حرارت میں اضافہ مردانہ جنسی صحت کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے، تاہم زنانہ جنسی صحت پر اس کے اثرات نہیں دیکھے گئے۔ ہماری تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سپرم کا فنکشن درجہ حرارت اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے معاملے میں بہت حساس ہے۔ اس سے ہمیں یہ بات بھی سمجھ آسکتی ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے ساتھ مختلف قسم کے جانداروں کی افزائش نسل میں بگاڑ کیوں دیکھنے میں آرہا ہے۔‘‘ یہ تحقیق سائنسی جریدے ’’نیچر کمیونیکیشنز‘‘ میں شائع کی گئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تعلیم و صحت