’’عہد حاضر میں میڈیا کی طاقت کا کو ئی مدمقابل نہیں‘‘ چیئرمین اے ون ٹی وی مبین رشید

’’عہد حاضر میں میڈیا کی طاقت کا کو ئی مدمقابل نہیں‘‘ چیئرمین اے ون ٹی وی ...
’’عہد حاضر میں میڈیا کی طاقت کا کو ئی مدمقابل نہیں‘‘ چیئرمین اے ون ٹی وی مبین رشید

  

برمنگھم( سید فرحت کاظمی سے)برطانیہ میں مقیم معروف صحافی وچیئرمین اے ون ٹی وی مبین رشید نے کہاہے کہ میڈیا کی طاقت کا کوئی مدمقابل نہیں۔ اس کے ذریعے معاشرے ، کاروبار اور شخصیات کے متعلق عوامی رائے کا رخ جس طرح تبدیل کیا جا سکتا ہے وہ ناقابل یقین ہے۔

وہ گزشتہ روز برمنگھم میں اپنی زیر صدارت برطانیہ بھر سے آئے ہوئے صحافیوں کے دوسرے ماہانہ مرکزی تربیتی اور ادارتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ،جس میں مرکزی منتظمین ، نگران شعبہ جات زاہد بھٹی،رانا محمود ، ا سد ملک، متین صحرائی، مرتضیٰ کیانی ، نمائندگان،کیمرہ پرسنز اور نئے شامل ہونے والے ساتھیوں بشمول طاہر ڈار گلاسگو، فرحت کاظمی راچڈیل، محمد رضوان مانچسٹر، نعیم چوہان اولڈھم، عمران عارف بولٹن، حیدر حفیظ سٹوک ،احمد عتیق لند ن ، نا ہید کاظمی ہانسلو، طیبہ حسن ہا نسلو، فریحہ لندن،ملک عامر لندن،شعیب راجپوت لندن،سید آل محمد نوٹنگھم، ،شگفتہ نوٹنگھم، اسرار احمد لوٹن،راجہ ارشد لیڈز،چوہدری وقاص کا و نٹری،شہزاد ارمان نوٹنگھم،،پروفیسر شکیل الرحمان لندن اور برمنگھم سے بشارت ملک،شکیل ڈار اور راجہ خاور نے شرکت کی۔اجلاس سے قبل باہمی تعارف اور آپس میں خیالات ، معلومات کا تبادلہ ، ایک دوسرے سے سیکھنے اور دوستانہ وپیشہ ورانہ تعلقات استوار کرنے کا سیشن ہو ا۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور متین صحرائی نے ابتدائی کلمات ادا کئے۔رانا محمود نے تفصیلی طور پر تربیت کی اہمیت اور اس کے اہم ترین نکات پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔اسد ملک نے رپورٹنگ اور مارکیٹنگ کے موثر انداز میں استعمال سے نتائج اخذ کر نے کے گر بتائے۔اختتامی لیکچر میں چیئرمین مبین رشید نے سابقہ کارکردگی،موجودہ صورتحال اور مسقبل کے لائحہ عمل پر سیر حاصل گفتگو کی۔ بعد ازاں سوالات و جوابات اور تجاویز کا سلسلہ ہوا ،آخر میں بہترین رپورٹر احمد عتیق،بہترین رپورٹ طاہر ڈار اور سب سے زیادہ رپورٹ بھیجنے پر محمد رضوان کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

مزید : برطانیہ