فلسطینی مجاہدین کی راکٹوں کی بارش، 2صہیونی ہلاک، 85 زخمی

فلسطینی مجاہدین کی راکٹوں کی بارش، 2صہیونی ہلاک، 85 زخمی
فلسطینی مجاہدین کی راکٹوں کی بارش، 2صہیونی ہلاک، 85 زخمی

  

مقبوضہ بیت المقدس (اے این این )فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کی جارحیت کے جواب میں صہیونی تنصیبات پر درجنوں راکٹ برسائے ہیں جس کے نتیجے میں کم سے کم 2صہیونی ہلاک اور 85 زخمی ہوگئے۔ 

فلسطینی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی طرف سے سرحد کے قریب یہودی کالونیوں پر 370 راکٹ حملے کیے گئے جن میں 85 صہیونی زخمی ہوگئے،فلسطینیوں کے راکٹ حملوں میں2یہودی آباد کار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کچھ دیر کی خاموشی کے بعد خطرے کے سائرن دوبارہ بج اٹھے۔ فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کے عسقلان شہر اور لخیش کے مقامات کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ایک راکٹ اشکول یہودی کونسل میں ایک گھر پر گرا جس کے نتیجے میں مکان تباہ ہوگیا۔قبل ازیں فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹ حملوں سے ایک اسرائیلی بس تباہ ہوگئی۔ادھراسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں رات گئے سے اب تک 150 اہداف پر بمباری کی ہے۔

مزید : بین الاقوامی