ہنگامہ آرائی کرنیوالے وکلاءکےخلاف کارروائی ہوگی :ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب

ہنگامہ آرائی کرنیوالے وکلاءکےخلاف کارروائی ہوگی :ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب
ہنگامہ آرائی کرنیوالے وکلاءکےخلاف کارروائی ہوگی :ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہاہے کہ ہنگامہ آرائی کرنیوالے وکلاءکے خلاف کارروائی ہوگی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ وکلاءنے جو فیصل آباد میں کیاہے وہ بہت افسوسناک ہے ، اس پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اس حوالے سے ہدایت کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم وکلاءحضرات سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ایسی حرکتیں نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم افسران کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں لیکن ایک طرف ہم تبادلہ کرتے ہیں تو دوسری طر ف ضمنی الیکشن کی وجہ سے الیکشن کمیشن کا تبادلے روکنے کا حکمنا مہ آجاتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں وہ تبادلہ روکنا پڑتا ہے، اس کے علاوہ کوئی ایشو نہیں ہے ۔

مزید : قومی