دورانِ پرواز خاتون نے اچانک جہاز کے درمیان کھڑے ہو کر ایسا کام شروع کر دیا کہ مسافر حیران پریشان رہ گئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

دورانِ پرواز خاتون نے اچانک جہاز کے درمیان کھڑے ہو کر ایسا کام شروع کر دیا کہ ...
دورانِ پرواز خاتون نے اچانک جہاز کے درمیان کھڑے ہو کر ایسا کام شروع کر دیا کہ مسافر حیران پریشان رہ گئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

  

لندن(نیوز ڈیسک)ماہرین صحت کہتے ہیں کہ لمبی پرواز کے دوران مسلسل بیٹھے رہنا آپ کی صحت کے لئے اچھا نہیں، بہتر ہے کہ تھوڑے تھوڑے وقفے سے اٹھ کر چل پھر لیجئے، یا کوئی ہلکی پھلکی ورزش کر لیجئے۔ یقیناًیہ بات اس خاتون مسافر نے بھی سن رکھی تھی، جبھی تو دوران پرواز اپنی سیٹ سے اٹھی اور سیٹوں کی قطار کے درمیان ورزش شروع کر دی، مگر کچھ گڑ بڑ ہو گئی۔ ورزش کچھ ایسے انداز میں کی کہ اب ساری دنیا میں سوشل میڈیا صارفین اس کی ویڈیو دیکھ کر ’توبہ، توبہ‘ کر رہے ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ خاتون، جس نے کریم رنگ کی شرٹ اور نیلی جینز پہنچ رکھی ہے،ورزش کے دوران جب اپنے جسم کو اوپر نیچے حرکت دے رہی ہے تو اس کی پتلون اس قدر نیچے سرک چکی ہے کہ زیر جامہ بھی دکھائی دے رہا ہے۔ یہ صورتحال واقعی بہت عجیب و غریب تھی جس کا مشاہدہ متعدد مسافروں نے کیا اور ویڈیو بھی بنائی۔ 

یہ ویڈیو انسٹاگرام پیج ’’پسنجر شیمنگ‘‘ پر پوسٹ کی گئی جہاں اسے اب تک تقریباً چار لاکھ مرتبہ شیئر کیا جا چکا ہے اور اس پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ’’ میں دیکھ سکتا ہوں کہ لوگ اس خاتون کا بہت مذاق اُڑا رہے ہیں لیکن لمبی پرواز کے دوران ورزش کرنا آپ کو ’ڈیپ وین فرامبوسس‘ سے بچا سکتا ہے۔ یعنی اگر آپ لمبے وقت تک ہلے جلے بغیر بیٹھے رہیں تو خون میں لوتھڑے بن سکتے ہیں جس کا نتیجہ جسمانی اعضا مفلوج ہونے کی صورت میں سامنے آسکتا ہے۔ ورزش اس مسئلے سے بچنے کا آسان طریقہ ہے۔‘‘ ان صاحب کو جواب دیتے ہوئے ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ’’ آپ کی بات ٹھیک ہے۔ ورزش تو کرنی چاہیے، لیکن میرا خیال ہے انداز درست ہونا چاہیے۔‘‘ اور اسی طرح کی رائے دیتے ہوئے ایک اور کا کہنا تھا کہ ’’اچھی بات ہے، آپ جو بھی ورزش کرنا چاہیں ضرور کریں، لیکن ذرا اپنے جسم کوتو ڈھانپ لیں۔‘‘ 

مزید : ڈیلی بائیٹس