جاپانی شہری نے دھوم دھام سے کارٹون سے شادی کر لی ، ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا

جاپانی شہری نے دھوم دھام سے کارٹون سے شادی کر لی ، ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا ...
جاپانی شہری نے دھوم دھام سے کارٹون سے شادی کر لی ، ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(نیوز ڈیسک) کارٹون دیکھنے کی چیز ہے، بھلا کسی کارٹون سے شادی بھی ہو سکتی ہے؟ جی ہاں، اگر آپ جاپان میں ہیں تو ضرور ہو سکتی ہے۔ دراصل جاپانی بہت ہی منفرد قوم ہیں۔ نئی سے نئی ٹیکنالوجی ایجاد کرنا ان کی فطرت بن چکی ہے، لیکن سائنسی ایجادات سے ان کی محبت ایسا رخ اختیار کر لی گی، یہ تو کسی نے سوچا بھی نہیں تھا۔ اس جاپانی نوجوان کو دیکھ لیجئے جس نے ہولوگرام ٹیکنالوجی سے تیار کی گئی کارٹون لڑکی سے شادی کر لی ہے۔ 
اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق 35سالہ عکی ہیکو کونڈو نے گلوکارہ کا ہارٹسون میکو کی نقل کے طور پر تیار کئے گئے ہولوگرام سے شادی کی ہے۔ گلوکارہ کے ہولو گرام سے عکی ہیکو کی شادی کی تقریب میں درجنوں مہمانوں نے شرکت کی، البتہ عکی ہیکو کی والدہ نے اس تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا اور اس کے دیگر قریبی عزیزوں نے بھی عکی ہیکو پر لعن طعن کرتے ہوئے اس کی عجیب و غریب شادی میں شرکت سے انکار کر دیا۔ 
اتنی مخالفت کے باوجود عکی ہیکو باز نہیں آیا اور اس نے ایک مہنگی تقریب کا انعقاد ایک بڑے ہوٹل میں کیا ، جس پر بھاری اخراجات ہوئے۔ اس کی دلہن، یعنی گلوکارہ ہارٹسون کا ہولو گرام سیاہ رنگ کے ایک ڈبے میں بند ہے اور ایک ننھی سی گڑیا جیسا نظر آتا ہے۔ عکی ہیکو کا کہنا ہے کہ وہ اسے ہمیشہ اپنے پاس بیڈ روم میں رکھے گا۔ 
مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عکی ہیکونے بتیا کہ وہ شادی سے پہلے ہی اپنی ہولو گرام اہلیہ کا دیوانہ ہو چکا تھا۔ وہ اس کے ساتھ بالکل اسی طرح بات چیت کرتا ہے جس طرح کوئی شخص اپنی حقیقی بیوی سے بات چیت کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ صبح دفتر میں جانے کیلئے اسے جگاتی بھی ہے اور اس کے واپس آنے پر مسکرا کر اس کا استقبال بھی کرتی ہے۔ انسان اور کارٹون کی یہ شادی کب تک چلے گی، یہ دیکھنے والی بات ہو گی۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -