”عمران کی بھی دبئی میں بے نامی جائیداد نکل آئی اور۔۔۔“ ایف آئی اے اہلکار نوٹس لے کر پہنچے تو زوردار جھٹکا لگ گیا، جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

”عمران کی بھی دبئی میں بے نامی جائیداد نکل آئی اور۔۔۔“ ایف آئی اے اہلکار ...
”عمران کی بھی دبئی میں بے نامی جائیداد نکل آئی اور۔۔۔“ ایف آئی اے اہلکار نوٹس لے کر پہنچے تو زوردار جھٹکا لگ گیا، جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں ویلڈنگ کرنے والے محنت کش عمران کی دبئی میں بے نامی جائیداد کا انکشاف ہونے پر ایف آئی اے نے نوٹس بھیج دیا۔عمران نے چیف جسٹس نے ایف آئی اے کے نوٹس پر ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میری جائیداد ثابت ہو گئی تو بیچ کر ڈیم فنڈ میں دیدوں گا۔
تفصیلات کے مطابق فالودے والا، رکشے والا اور طالب علم کے بے نامی اکاو¿نٹس کے انکشاف کے بعد اب کراچی کے ایک ویلڈر کی بے نامی جائیداد سامنے آ گئی ہے۔ ایف آئی اے نے عمران کو نوٹس جاری کیا اور اہلکار جب عمران کے پاس پہنچے تو اس کی حالت دیکھ کر حیران رہ گئے۔ عمران ویلڈنگ کا کام کرتا ہے جس کا کہنا ہے کہ وہ کبھی دبئی نہیں گیا۔
عمران نے کہا کہ نوٹس ملنے پر میرے اہل خانہ پریشانی کا شکار ہیں جبکہ نوٹس لانے والے ایف آئی اے اہلکار بھی میری حالت دیکھ کر حیران رہ گئے۔ میں ویلڈنگ کا کام کرتا ہوں اور میری گزر بسر بھی مشکل سے ہوتی ہے۔
ویلڈر عمران کا چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ایف آئی اے کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس پر ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میری جائیداد ثابت ہوئی تو اسے فروخت کر کے ڈیم فنڈ میں دیدوں گا۔