عمران خان امریکی اثرو رسوخ ختم کرنا چاہتے ہیں :رمیش کمار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما رمیش کمار نے کہاہے کہ عمران خان پاکستان پر امریکی اثرو رسوخ کوختم کرنا چاہتے ہیں، وزیر اعظم نے جو وعدے کئے وہ پورے کئے جائیں گے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ امریکہ کا ہمیشہ پاکستان پر اثر و رسوخ رہاہے اور عمران خان چاہتے ہیں کہ یہ اثر ورسوخ ختم کیا جائے ، اس میں دیر ہوسکتی ہے لیکن عمران خان نے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پاکستان کا سب سے اعلیٰ ادارہ ہے ،عمران خان اپنی ٹیم کے کسی بھی رکن کو جب اس سے غلطی ہوتی ہے وارننگ ضرور دیتے ہیں ضروری نہیں کہ وہ میڈیا پر آئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو امریکی دباﺅ سے نکلنے کیلئے وقت چاہئے ۔