وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹانے کیلئے ”ریسپی “ تیار ہوچکی ہے :محسن شاہنواز رانجھا کا دعویٰ

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹانے کیلئے ”ریسپی “ تیار ہوچکی ہے :محسن شاہنواز ...
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹانے کیلئے ”ریسپی “ تیار ہوچکی ہے :محسن شاہنواز رانجھا کا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھانے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹانے کیلئے ”ریسپی “ تیار ہوچکی ہے ، بندوق چودھری سرور کے کندھے پر رکھ کرچلانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ چینی بڑی گہرائی میں جا کر چیزوں کو دیکھتے ہیں ، حکومت کے وزرا نے پہلے ہنگامہ اٹھایا اورپھر پیسے مانگنے چلے گئے ، یہ حکومت کی انتہائی کمزور حکمت عملی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بڑی دلچسپ صورتحال بنی ہوئی ہے ، پرویز الہٰی یہ نہیں چا ہ رہے کہ عثمان بزدار کا سیاسی قتل ان کے گلے پڑے جائے جبکہ اس وقت پوری ریسپی تیار ہوچکی ہے اور بندوق چودھری سرور کے کندھے پر رکھ کرچلانے کی کوشش کی جارہی ہے ، تحریک انصاف کے لوگ ٹوٹے ہوئے ہیں اور ہم کوشش کررہے ہیں کہ آنے والے دنوں میں   کچھ آزاد لوگوں کو ساتھ ملا کر پنجاب میں حکومت بنالیں۔

مزید : قومی