نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے یا نہیں؟ وزارت داخلہ نے انکشاف کر دیا

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے یا نہیں؟ ...
نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے یا نہیں؟ وزارت داخلہ نے انکشاف کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شزیف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالے جا چکے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف، مریم نواز، محمد صفدر، حسن نواز، حسین نواز اور اسحاق ڈار کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔وزارت داخلہ کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں بتایا گیا کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کئے جا چکے ہیں۔

حکام وزارت داخلہ نے اپنے جواب میں مزید بتایا کہ حسن نواز اور حسین نواز کی پاکستان واپسی پر ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے جبکہ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور /اہم خبریں