امریکہ ہر ماہ افغانستان میں فضائی حملوں کا نیا ریکارڈ قائم کررہا ہے :رحیم اللہ یوسف زئی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان امور کے ماہر تجزیہ کار رحیم اللہ یوسف زئی نے انکشاف کیاہے کہ امریکہ افغانستان میں ہر ماہ فضائی حملوں کا ایک نیا ریکارڈ بنا رہا ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے رحیم اللہ یوسف زئی نے کہا کہ ٹرمپ نے جب افغانستان کے بارے میں اپنی نئی پالیسی کا اعلان کیا تو افغانستان میں امریکہ کے فضائی حملوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ، ریکارڈ بمباری کی گئی اور اتنے حملے ہورہے ہیں کہ ہر ماہ ایک نیا ریکارڈ بنتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کہتے ہیں کہ ہم نے طالبان اور داعش کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا لیکن ہر حملے میں عام لوگ ، بچے اورخواتین ان حملوں کا نشانہ بنتے ہیں۔ امریکہ کے فضائی حملوں سے عام اموات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور اسی وجہ سے اس ملک میں امریکہ کے خلاف نفرت بھی بڑھی ہے ۔