پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کو خریدنے میں کس نے دلچسپی ظاہر کر دی؟ ایسی خبر آ گئی کہ پی سی بی کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی

پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کو خریدنے میں کس نے دلچسپی ظاہر کر دی؟ ایسی ...
پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کو خریدنے میں کس نے دلچسپی ظاہر کر دی؟ ایسی خبر آ گئی کہ پی سی بی کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز کا کنٹریکٹ ختم ہونے کے کچھ ہی روز بعد فرنچائز انتظامیہ(شون گروپ) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بولی کے عمل کے دوران اس فرنچائز کو مبینہ طور پر خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرنچائز انتظامیہ کے چند افسران نے اس حوالے سے پی سی بی کیساتھ رابطہ کر کے فرنچائز دوبارہ خریدنے کے معاملے پر بات چیت بھی کی ہے۔ ملتان سلطانز کی انتظامیہ سیکیورٹی کی مد میں رقم جمع کرانے کی آخری تاریخ گزرنے کے تین ماہ بعد بھی ایسا کرنے میں ناکام رہی تھی۔
پی سی بی نے شون گروپ کو بارہا یاددہانی کروائی مگر مثبت جواب نہ ملنے کے بعد ملتان سلطانز کا کنٹریکٹ ہی ختم کر دیا جس کے بعد ٹیم کی ملکیت پی سی بی کے پاس چلی گئی۔ پی سی بی نے فرنچائز کے تمام عملے اور کھلاڑیوں کو بھی برقرار رکھا ہے اور یہ ٹیم پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں بطور ”سکستھ ٹیم“ حصہ بھی لے گی۔

مزید :

کھیل -