میلانیا ٹرمپ کا نائب مشیر قومی سلامتی کو ہٹانے کا مطالبہ

میلانیا ٹرمپ کا نائب مشیر قومی سلامتی کو ہٹانے کا مطالبہ
میلانیا ٹرمپ کا نائب مشیر قومی سلامتی کو ہٹانے کا مطالبہ

  

واشنگٹن(این این آئی)امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے ڈپٹی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر میرا رکارڈل کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ میرا کارڈل وائٹ ہاوس میں مزید کام کرنے کے قابل نہیں رہیں۔اس سے قبل امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ میرا کارڈل کو وائٹ ہاوس سے فارغ کیا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس نے رپورٹ کی تردید کی تھی، اخبار کے مطابق میلانیا ٹرمپ کے میرا رکارڈل سے اختلافات دورہ افریقہ کے دوران سامنے آئے تھے، میلانیا سمجھتی ہیں کہ دورے کے دوران ان سے متعلق منفی خبروں کا ذریعہ رکارڈل تھیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ سینیٹ کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد مزید چھانٹیوں پر غور کررہے ہیں جن میں ہوم لینڈ سیکیورٹی وزیر بھی شامل ہیں۔

مزید : بین الاقوامی