شون گروپ کے علاوہ ملتان سلطانز فرنچائز خریدنے میں کون دلچسپی رکھتا ہے؟ ایسی خبر آ گئی کہ شون گروپ کی بھی ہوائیاں اڑ جائیں گی

شون گروپ کے علاوہ ملتان سلطانز فرنچائز خریدنے میں کون دلچسپی رکھتا ہے؟ ایسی ...
شون گروپ کے علاوہ ملتان سلطانز فرنچائز خریدنے میں کون دلچسپی رکھتا ہے؟ ایسی خبر آ گئی کہ شون گروپ کی بھی ہوائیاں اڑ جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز کا کنٹریکٹ ختم ہونے پر ملکیت پی سی بی کے پاس آ چکی ہے اور اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ شون گروپ نے ایک مرتبہ پھر فرنچائز کو دوبارہ خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق شون گروپ کی جانب سے تو فرنچائز دوبارہ خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی گئی ہے مگر اس کیساتھ ہی کئی دیگر کاروباری شخصیات بھی فرنچائز خریدنے کی خواہشمند ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مالک محسن نقوی، رائل پام کمپنی کے مالک ایوب شیخ اور عقل کریم ڈھیڈی بھی فرنچائز خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے مالکانہ حقوق رکھنے والا ”شون گروپ“ مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد تین ماہ بعد بھی سیکیورٹی کی مد میں رقم جمع کرانے میں ناکام رہا جس پر پی سی بی نے ملتان سلطانز کا کنٹریکٹ ختم کر دیا اور یوں اس فرنچائز کی ملکیت پی سی بی کے پاس آ چکی ہے۔

مزید :

کھیل -